سرینگر / 28فروری/کے این ٹی/ پولیس نے بیروہ اور کپوارہ میں گرفتار کئے گئے دو نوجوانوں پر جمعہ کے روز پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق پچھلے سال اگست میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد جہاں پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا وہی فرکان کیرن کپوارہ کے پرویز جیلانی کھوجہ اور بیروہ کے تاشو ق احمد بانڈئے کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔ ان دونوں افراد پر پولیس نے پی ایس ائے کا اطلاق کیا۔ پرویز احمد کو سب جیل مٹن منتقل کیا گیا جبکہ تاشوق احمد کو سرینگر کے سنٹر ل جیل پہنچایا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.