خستہ حال عمارتوں میں قائم سرکاری اسکول بلند بانگ دعوؤں کا اڑا رہے ہیں مذاق

بیشتر اسکولوں کیلئے دو کمرے بھی ڈھنگ کے میسر نہیں ،تعلیم کیا خاک پڑھیں گے

سرینگر/25فروری: خستہ حال عمارتوں میں قایم سرکاری سکو ل بلند بانگ سرکاری دعووں کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ وادی کے اطراف و اکناف میں بیشتر سکولوں کے لئے دو کمرے بھی ڈھنگ کے میسر نہیں، اس صورت حال کے ہوتے ہوئے بچے تعلیم کیا خاک پڑھیں گیایک سوالیہ ہے ، جو حل طلب ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم کے تمام تر دعووں کے باوجود مختلف اضلاع میں سرکاری سکول اب بھی کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی اور ا سکول عمارتیں دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست خاصکر وادی کشمیر میں اب بھی کئی سرکاری تعلیمی ادارے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔ اگر چہ گذشہ کئی سالوں سے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا جارہا ہے اور اس میدان میں ترقی بھی ہوئی ہے۔تاہم اب بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں سرکاری تعلیمی ادارے ان عمارتوں میں قائم ہیں جو محکمہ تعلیم کی نہیں ہیں اور یہ تعلیمی ادارے ان عمارتوں میںہیں جو نجی ملکیت کی ہیں اور جنہیںمحکمہ تعلیم بھاری کرایہ دے رہا ہے۔ اس ضمن میں جو تفصیلات ملی ہیں ان کے مطابق وادی کے مختلف اضلاع میں ایسے سکولوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جو کرائے کے عمارتوں میں قائم ہیں۔ اس سلسلے میںبانڈی پور ضلع میں لگ بھگ50فی صدسکول ایسے ہیں جو ان عمارتوں میں قائم ہیں جو محکمہ تعلیم کی اپنی نہیں ہیں اور یہ سکول نجی عمارتوں میں قائم ہیں۔ بانڈی پور ضلعے کے مختلف علاقوں میں نجی عمارتوں میں قائم ایسے تعلیمی اداروں کے نتیجے میںتعلمی سرگرمیاں متاثر ہوجاتی ہیں جبکہ ان سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو بھی تعلیم حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا بھی فقدان ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانڈی پور ضلع کے دوردراز و پسماندہ علاقوں میں بھی اس طرح کی صورتحال ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے حکام اس بارے میں کوئی بھی کاروائی کرنے سے ابھی قاصر ہیں۔ ایک طرف اگر چہ ریاستی حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری بنانے کیلئے بھاری رقومات فراہم کررہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تعلیمی شعبہ کافی پیچھے ہے سرکاری ا سکولوں کو اپنی عمارتیں میسر نہیں ہیں۔

Comments are closed.