سرینگر/25فروری: سرینگر جموں شاہراہ پر آج ایک بیگ پُراسرار حالت میں پایا گیا جس کی وجہ سے وہاں لوگوں میں سراسمگی پھیل گئی اور شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب اُس وقت لوگوںمیں سراسمگی پھیل گئی جب سڑک پر ایک لاوارث بیگ پُراسرار حالت میں دیکھا گیا ۔ اس موقعے پر فوری طور پر نزدیکی فوجی کیمپ کو اطلاع کی گئی جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خدشہ سے کہ کہیں بیگ میں کوئی بارودی مواد نہ ہو شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ۔ اورکئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے نتیجے میں ہزاروں کی گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیںجس دوران بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا اور آخر پر بیگ میں کچھ شراب کی بوتلیں پائی گئیں۔ اس کے بعد ٹریفک کو دوبارہ کھول دیاگیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.