سرینگر/25فروری : کرناٹک کے شہر ہبلی میںپاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والے گرفتار تین کشمیری طلبا کو 28فروری تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کرناٹک کے شہر ہبلی میں ملک کے خلاف غداری کے معاملے میں جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا ۔ سخت ترین سیکورٹی کے بیچ تینوں طلبہ کو منگل کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ کے احاطے میں لایا گیا اور جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں طالب علموں کو طالب مجید ، باسط آصف صوفی اور عامر محی الدین کو جج کے سامنے پیش کیا گیا جس دوران انہوں نے تینوں کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے 28فروری تک پولیس حراست میں پھیج دیا گیا ۔کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ تینوں طالب علموں کو میڈیکل چیک اپ کیا جائے اور اگلے سماعت کے دوران ان کے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کئے جائیں ۔ خیال رہے کہ کرناٹک کے ہبلی شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبا کوگزشتہ ہفتے، اتوار کے روز پاکستان نواز نعرے لگانے کے الزام میں ملک غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.