سرینگر/25فروری : سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے جموں کشمیر میںتیز رفتار انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 4مارچ تک بڑھا دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے داخلی امور کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ‘وادی میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے استعمال پر پابندی کے باوجود چند عناصر ورچیول پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کے ذریعے کشمیر میں امن و امان میں خلل ڈالنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کا استعمال وادی کے امان و امان کو خراب کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔حکم نامے میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ وادی میں گزشتہ ہفتے چند عسکریت پسندی کے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ کو عارضی طور پر وادی میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنا پڑا تھا۔ اس لیے انتظامیہ نے ملک کی سالمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندیوں کو 4مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد وادی کی صورتحال کا جائزہ لیے جانے کے بعد مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وائٹ لسٹ ویب سائٹ کی فہرست میں اضافہ کیے جانے کے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ‘اب کی بار وائٹ لسٹڈ ویب سائٹ کی تعداد 1674 کر دی گئی ہے اور مرحلوں میں مزید ویب سائٹ کو وائٹ لسٹ زمرے میں لیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.