گریز میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے تیسرے شہری کی تلاش ہنوز جاری

میگ 7طیارے کے ذریعے ایس ڈی آ ر ایف کی خصوصی ٹیم بچائو کارورائی کیلئے تعینات

سرینگر/23فروری /سی این آئی// رواں ماہ کی 15تاریخ کو گریز میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے تیسرے شہری کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے انتظامیہ نے ایس ڈی آر ایف کی خصوصی ٹیم کو تعینات کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ چیک نالہ گریز علاقے میں برفانی تودے کی زد میں تین افراد آئے تھے جن میں سے دو کو بچایا لیا گیا تھا تاہم تیسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چیک نالہ گریز علاقے میں 15فروری کو برفانی تودے کی زد میںا اکر لاپتہ ہونے والے شہری کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ایس ڈی آر ایف کی خصوصی ٹیم تعینات کی ہے ۔ برفباری تودے کی زد میں آنے والے تین میں سے دو افراد کو باز یاب کر لیا گیا تھا تاہم جاوید احمد ساکنہ تلیل نامی شہری ہنوز لاپتہ ہے اور اس کو باز یاب کرنے میں ابھی تک پولیس اور سیول انتظامیہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔ 15فروری سے اگرچہ علاقے میں فوج ، پولیس و سیول انتظامیہ کی جانب سے بچائو آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ضلع انتظامیہ کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ لاپتہ شخص کو دھونڈ نکلانے کیلئے ایس ڈی آر پی کی خصوصی ٹیم تعینات کی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ میگ 7طیارے کے ذریعے ٹیم کو اس جگہ تک پہنچایا گا جہاں برفانی تودہ گر آیا ہے اور ٹیم نے بچائو کارورائی شروع کی ہے اور امید ہے کہ تیسرے شہری کو بھی جلد ہی باز یاب کیا جائے گا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.