وزیراعظم مودی سرجیکل اسٹرائک کی حقیقت بتائیں اور ثبوت دیں /کمل ناتھ

صرف میڈیا میں بیان بازی کرنے سے کچھ نہیں ہوتا

سرینگر/22فروری /: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی سے سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کی حقیقت بتائیں اور ہمیں اسکا ثبوت پیش کریں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطاق مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا میں وزیراعلی کمل ناتھ نے سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھائے انہوں نے وزیراعظم مودی سے سوال پوچھا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کی حقیقت بتائیں اور اس کے ثبوت پیش کریں، صرف میڈیا میں بیان بازی کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔کمل ناتھ نے کہا کہ وہ بھارتی فوج پر فخر اور اعتماد ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کی عوام کو بتانا چاہیے کہ سرجیکل اسٹرائک کہاں ہوئی، کیسے ہوئی اور اس میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے۔وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔( سی این آئی )

Comments are closed.