ڈمولیشن ٹیم پر سویہ بگ میں پتھراو

بڈگام/22فروری: سویہ بگ بڈگام میں اس وقت ماحول بگڑ گیا جب مشتعل ہجوم نے تحصیلدار کی سربراہی والی ایک ڈمولیشن ٹیم پر پتھراو کیا ۔پولیس نے ہجوم کو تتر بتر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے غولے داغے۔ ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ وائلڈ لائف محکمہ کو یہ اطلاعات مسلسل موصول ہورہی تھی کہ کچھ خود غر ض عناصر نے سویہ بگ بڈگام میں سرکاری زمین پر قبضہ کر کے ٹن شڈ تعمیر کئے ہیں۔ چناچہ ان غیر قانوانی تجاوزات کو منہد م کرنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف اور ضلع انتظامیہ بڈگام کی ایک ٹیم تحصیلدار نصرت عزیز کی قیادت میں علاقہ میں وارد ہوئی۔ جونہی منہدم کاروائی کا آغاز کیا گیا ، شر پسند عناصر نے پتھراو کر نا شروع کیا تاہم پولیس نے حرکت میں آکر اشک آور گیس کے غولے داغے جس سے وہاں افراتفری کا ماحول قائم ہوا ۔ ایک سرکاری افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر شدہ تمام غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کیا گیا ۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.