سرینگر/22فرور: کشمیر میں250کے قریب جنگجو سرگرم ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال رواں میں ابھی تک جموں کشمیر میں فوج و فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 25جنگجو جاں بحق ہو گئے جن میں سے 21کشمیر جبکہ 4جموں میںمارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی اطلاعات ہے کہ امسال ابھی تک محض تین جنگجو ہی دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ہمہامہ بڈگام میں ڈائر یکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے آئی جی پی کشمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگم بجبہاڑہ میں جاں بحق ہوئے دونوں جنگجوئوں کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ فورسز کے کامیاب آپریشنوں کے بعد سرگرم جنگجوئوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے اورا س وقت محض 250کے قریب جنگجو وادی کشمیر میں سرگرم ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدوںپر دراندازی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے اور امسال محض تین جنگجو اس پار سے کشمیر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن میں سے جیش محمد کا ایک جنگجو حالیہ میں ترال جھڑپ میں مارا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ امسال جموں کشمیر میں ایک درجن کے قریب کامیاب آپریشن ہوئے جن میں سے 25جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ سال رواں میں ابھی تک فورسز اور جنگجوئوں کے مابین 11خونین معرکہ آرائیاں ہوئی جس دوران 25جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 25میں سے 21کشمیر کے مختلف علاقوں جبکہ 4جنگجو جموں میں مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں 9جبکہ جموں میں تین سے چار سہولیت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ، ساتھ ہی مختلف جنگجوتنظیموں کیلئے بالائی زمین کے بطور کام کرنے والے 40ورکروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ اسی دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میںسوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور جو بھی ملوث پائے گا ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وی پی این استعمال کرنے پر سخت کڑی نگاہ ہے اور بتایا کہ شر پسند عناصر وی پی این کا استعمال کرکے امن بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جن پر ہمیں گہری نگاہ ہے اور افواہ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.