ترال کے بعد سنگم بجبہاڑہ میں مختصر تصادم آرائی ، دو مقامی لشکر جنگجو جاں بحق

دونوں جنگجو ہڑتال کے بیچ آبائی علاقوں میںسپرد خاک ، تجہیز و تکفین میں لوگوں کی کثیر تعداد شامل

سرینگر/22فروری /سی این آئی// ترال کے بعد جنوبی قصبہ بجبہاڑہ سنگم علاقے میں دوران شب مختصر جھڑپ میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ اسی دوران جھڑپ میں مقامی جنگجو کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بجبہاڑہ اور کولگام میں ہڑتال ہوئی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں معطل رہی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دوجنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔ادھر دونوں مہلوک جنگجو ئوں کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقوںمیں سپر د خاک کیا گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابا گنڈ سنگم علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حمل کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی بجبہاڑہ نے علاقے کوجمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو ہی ناکہ لگایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب سنیچروار کی اعلیٰ صبح جدید ہتھیاروںسے لیس دو جنگجو علاقے کھلے میدان سے گزر رہے تھے جس دوران وہاں فورسز پارٹی پر انہوں نے اندھا دھند گولیاں بر سائی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ منٹو ں تک جاری رہا جس کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دونعشیں برآ مد کی گئیں۔ جن کی شناخت نوید بٹ عرف فرقان ساکنہ قیمو کولگام جو کہ جولائی سال 2018سے سرگرم تھا جبکہ دوسرے کی شناخت عاقب یاسین بٹ ساکنہ قیمو کولگام اور اس کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ جون سال 2018سے سرگرم تھا جبکہ دونوں جنگجو کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ جھڑ پ کی جگہ ایک اے کے 47، ایک پستول،چار میگزین اور دیگر گولہ بارود برآ مد کیا گیا ْ۔پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرلیا گیا ہے ،پولیس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو گنڈ بابا سنگم میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن انکار کے بعد انہیں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ہلاک کردیا گیا۔ادھر علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی ہڑتال ہوئی جس دوران تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی ۔ اسی دوران جونہی جھڑپ میں جاں بحق جنگجو ئوں کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ لوگوں کی بھاری تعداد میں مہلوک جنگجو کے گھر پہنچ کر ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں، آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ بازی کی اور بعد میں انہیں پْر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ جنگجوں کی ہلاکتوں کے خلاف کولگام اور بجبہاڑہ میں مکمل ہڑتال رہی۔ کاروباری ادارے اور بیشتر سرکاری و غیر سرکار ی دفاتر بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معطل رہا جبکہ ٹو جی انٹر نیٹ خد ما ت بھی معطل کی گئی تھی۔

Comments are closed.