ہندوپاک کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھارتی قیادت سے بات کریں گے / وائٹ ہاوس

سرینگر/22فروری : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے بھارت دورہ کے دوران بھارتی قیادت کے ساتھ بھارت میں مذہبی آزادی اور ہندوپاک کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے کریں گے ۔ وائٹ ہاوس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ٹرمپ اگرچہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کریں گے تاہم سی اے اے اوراین آر سی معاملات ضرور اُٹھائیں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہند و پاک کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ بھارتی قیادت سے بات کرنے والے ہیں ۔ وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے اوراین آر سی کے معاملے پر بھارت میں جاری احتجاجی مظاہروں پر امریکہ نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنا ہر جمہوری ملک کا فرض ہے اور بھارت میں اقلیتی فرقوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے دوران بات ہوگی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24اور 25فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں جس دوران ٹرمپ ملین مارچ میں حصہ لیں گے اس کے علاوہ کئی عوامی جلسوں سے خطاب بھی کرنے والے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی مسائل پر بھی امریکی صدر ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے والے ہیں ۔ اس سلسلے میںامریکی حکام سے منسوب وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارت میں سی اے اے اور این آر سی کے معاملات پر ہورہے احتجاجی مظاہروں پر سخت تشویش کااظہار کرتا ہے اور امریکی صدر وزیر اعظم ہند سے اس ضمن میں بات کرے گا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جمہوری ملک میں تمام اقلتیی طبقوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنا سرکار کا کام ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.