پلوامہ میں قائم دیوبند کے ایک مرکزی درسگاہ پر قومی تفتیشی ادارے کا چھاپہ

پلوامہ/21فروری/کے این ٹی // جنوبی پلوامہ ضلع کے پنگلینہ میں قائم دیوبند کے ایک مرکزی درسگاہ پر قومی تفتیشی ادارے نے چھاپہ مار کر وہاں موجود دستاویزات کے علاوہ تعینات عملے سے پوچھ گچھ کی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق قومی تفتیشی ادارے (این آئی اے)کی ایک ٹیم نے جمعہ کی صبح پنگلینہ پلوامہ میں قائم دیوبند ہے ایک درسگاہ پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران درسگاہ میں موجود دستاویزات کے علاوہ وہاں تعینات عملے سے بھی تفتیش کی گئی۔کے این ٹی کے مطابق 11جنوری کو پولیس کی ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے سرینگر سے 280 کلو میٹر دور سرینگر جموں قومی شہراہ پر پولیس کے ایک ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب کمانڈر نوید بابو اور دیگر دو افراد سمیت اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ گاڈی میں سوار ہوکر ریاست سے باہر جارہے تھے۔ریاستی پولیس کو تفتیش کے دوران کہی سراغ ملنے کے بعد یہ کیس مزید تفتیش کیلئے قومی تفتیشی ادارے این آئی اے کے سپرد کیا گیا۔قابل زکر ہے کہ رواں ماہ کی 2 اور 3 تاریخ کو این آئی اے کی ٹیم نے جنوبی اور شمالی کشمیر میں دو دن تک کہیں جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آج اسی کیس کی ایک کڑی کے تحت پلوامہ میں قائم دیوبند کے ایک مرکزی درسگاہ پر چھاپہ مارا،جس دوران وہاں موجود اہم دستاویزات کے علاوہ تعیناتی عملہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ این آئی اے کی 20 رکنی ٹیم یکم فروری کو دیویندر سنگھ کے خلاف مزید شواہد جمع کرنے کیلئے کشمیر آئی ہوئی ہے۔

Comments are closed.