اقوام متحدہ اور ترکی سمیت دیگر ممالک بھارت کے معاملات میں ٹانگ نہ ڈالیں / رویش کمار

مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

سرینگر/21فروری : بھارت نے ایک مرتبہ پھر ترکی سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے اندرون معاملات میں دخل اندوزی سے گریز کریں ۔ مرکزی وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے پاکستان میں ترکی سمیت دیگر ممالک کے رہنمائوں کی جانب سے دیئے گئے بیان پر کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔روش کمار نے کہا کہ جن مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان نے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے اور انہیں آزاد کرانا ہے، اگر مزید مسائل ہوں گے تو انہیں ہم دو طرفہ گفتگو سے حل کریں گے، اس معاملے میں کسی بھی ثالثی کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل،ترکی اور دیگر ممالک بھارت کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ایک قابل اعتماد اور مستحکم اقدام اٹھانے پر زور دیں گے، جس سے سب سے بنیادی انسانی حقوق یعنی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔

Comments are closed.