سرینگر/21فروری : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میںہمارے فوجی جوانوں نے پتھروں اور گولیوں کا مقابلہ کیا ہے تاکہ ملکی سلامتی اور ملکی وقار پر کوئی آنچھ نہ آنے پائے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا مضبوط دفاع مضبوط فوج سے ہی ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئی دلی میں نئے فوجی ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیا د رکھا جہاں پر انہوںنے اس سلسلے میں ایک تقریب پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط فوج سے ہی ملک کا مضبوط ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے فوجی جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کیلئے آج تک قربانیاں دی ہے اور دے رہے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے جوانوںنے جموں کشمیر میں پتھروں اور گولیوںکا مقابلہ کیا تاکہ ملک کی سلامتی اور اس کے وقار پر کوئی آنچھ نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج جموں کشمیر میں امن قائم ہے اور ملٹنٹوں کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیںَ ۔وزیر دفاع نے اس موقعے پر کہا کہ بھارتی فوج دنیا بھر کی بہترین فوج میں شمار کی جاتی ہے جو انسانی حقوق کی پاسدار میں اول ہے اور ڈسپلن سے سرشارہے ۔وزیر دفاع نے اس دوران کہا کہ ہم دفاعی قوت اس لئے بڑھا رہے ہیں تاکہ کوئی میلی آنکھ ہمارے دیش کی طرف نہ اُٹھے ۔یاد رہے کہ دلی کے کینٹ علاقے میں نئے فوجی ہیڈ کوارٹر کو قائم کیا جارہا ہے جس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے آج تک بہت سے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ہے لیکن اس کام کے سنگ بنیاد رکھنے میں وہ فخر محسوس کررہے ہیں کیوں کہ اس سے ان کا نام بھارتی فوج سے جڑ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی اہل ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.