جنیوامیں انسانی حقوق کونسل اجلاس 24فروری سے، پاکستان کا ایجنڈاکشمیر ہوگاجبکہ ہندوستان پائیدار ترقیاتی اہداف سمیت عالمی ایجنڈے پر توجہ دیگا

سرینگر/20فروری: جنیوا میں ہونے والی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دینے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی جانب سے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو زور و شور سے اٹھایا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈاکشمیر ہوگاجبکہ ہندوستان پائیدار ترقیاتی اہداف سمیت عالمی ایجنڈے پر توجہ دے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق 24فروری سے 20مارچ تک جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس میں پاکستان کشمیر کا مسئلہ اٹھائے گا۔ مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کا ایجنڈاکشمیر ہوگاجبکہ ہندوستان پائیدار ترقیاتی اہداف سمیت عالمی ایجنڈے پر توجہ دے گا ۔سکریٹری (ویسٹ)ایم ای اے وکاس سویپ ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیشن کے دوران ، رسمی طور پر پیش کردہ مسودہ تجاویز کے بارے میں معلومات ، بشمول زبانی ترامیم پر بحث ہوگی۔اگست میں نئی دہلی کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی خارجہ مشن کشمیر کا مسئلہ جنیوا میں اٹھائے گا۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان پہنچنے کے موقع پر ہورہا ہے۔(سی این آئی)

Comments are closed.