سرینگر/20فروری/سی این آئی// امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار دفعہ 371کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹائے جانے کے بعد یہ افواہیںتیزی سے پھیل گئی تھیں کہ اب دفعہ 371کو بھی ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے سیاسی حالات شمالی مشر ق ریاستوں سے باالکل مختلف تھے جس کے لئے اس دفعہ کو ہٹانا ناگزیر بن گیا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف اندیا (سی این آئی)کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اروناچل پردیش میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار شمالی مشرق ریاستوں سے دفعہ 371ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے سیاسی حالات دیگر ریاستوں سے مختلف تھے اور مرکزی سرکار دفعہ 370کو ہٹانے کا لوگوں سے وعدہ کرچکی تھیں اور جب جموں کشمیر سے مذکورہ دفعہ ہٹایا گیا تو افواہیں پھیل گئیں کہ اب دفعہ 371کو بھی ہٹایا جائے گالیکن ایسا نہیں ہوگا اور دفعہ 371کو کوئی ہٹانہیں سکتا امت شاہ نے کہا اروناچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے سیاسی حالات باالکل مختلف تھے جس کیلئے دفعہ 370کو ہٹانا ناگزیر بن گیا تھا وہاں پر الگائو واد نے سر اُٹھارکھا تھا ۔ سڑکوں پر بڑے بڑے جلسے اور جلوس نکالے جاتے تھے اوروہاں کی مین سٹریم پارٹیاں الگائو وادی نیتائوں کے ساتھ کھانا کھانے میں مصرور رہتی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے اورسیاسی استحکام کے لئے اس دفعہ کو ہٹانا ضروری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ دفعہ ہٹا ہے جموں کشمیر میں حالات باالکل بدل گئے ہیں ۔ لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں ۔ تشددآمیز واقعات میں نمایا ںکمی آئی ہے ۔ مقامی نوجوان اب ملٹنسی سے دور چلے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار نے جو فیصلہ لیا وہ باالکل صحیح ہے اور جموں کشمیر کے لوگوں نے یہ ثابت کردیا کہ ہم مرکزی سرکار کے فیصلے سے خوش ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.