سرینگر/18فروری : کشمیر یونیورسٹی نے منگل کے روز کہا کہ جو 25طلباء پچھلے سال دسمبر میں بھاری برفباری کی وجہ سے امتحانا ت میں شرکت نہ کرسکے ان کا امتحان پھر سے لینے کے حوالے سے جلد ہی ایک میٹنگ طلب کی جائے گی۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق بانہال سے تعلق رکھنے والی 25طالبات پچھلے سال دسمبر کے آخری ہفتہ کو امتحانات میں موسمی حالات کے سبب سرینگرجموں شاہراہ بند رہنے اور ٹرین کی تاخیر کے سبب امتحانات میں شرکت نہ کرسکیںتھیں۔انہوں نے یونیورسٹی حکام سے باٹونی مضمون کے پانچویں سمسٹر کے پرچے کو دوبارہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ انہیںدسمبر میں باٹونی مضمون کے پانچویں سمسٹر کے امتحان میں شرکت کرنی تھی ،تاہم وہ وقت پر کشمیر یونیورسٹی نہیں پہنچ سکیں۔ ان کا کہناتھا کہ امتحان میں شرکت کرنے کیلئے وہ بانہال ریلوے اسٹیشن پر بھی پہنچی ،جہاں اُنہیں یہ بتایا گیا تھاکہ بانہال ریلوے اسٹیشن سے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی ۔طالبات نے یونیورسٹی سے اپیل کی تھی ان کا نئے سرے سے امتحان لیا جائے کیونکہ بقول ان کے وہ کافی ذہنی اضطراب میں مبتلاء ہوگئیں کیونکہ یہ اُنکے مستقبل کا سوال ہے ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ (کے این ٹی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.