پلوامہ/18فروری: جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم ایک سرکاری اسکول میں چوری ایک واردات کو انجام دیکر لٹیروں نے وہاں سے لاکھوں کے کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان چرالئے،جبکہ نقب زنی کی ایک اور واردات میں مٹن کے مضافات سے لٹیرے جامع مسجد کی سیف اڑا کرلے گئے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق چوروں نے دوران شب پلوامہ کے مضافات راجپورہ میں قائم ایک سرکاری اسکول پر دھاوا بول کر وہاں موجود قیمتی سامان اڈانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسکول میں موجود کمپیوٹروں کے علاوہ دیگر قیمتی جائیداد موجود تھی جنہیں چور اڑانے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس نے چوری کی اس واردات کو لیکر ایک کیس درج کرلیا۔ادھر چوروں نے دوران شب جامع مسجد تلونی مٹن گھس کر وہاں موجود نذرانے کیلئے رکھی گئی سیف کو اڑا لیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ تلونی مٹن اننت ناگ میں پیش آئے اس چوری کی واردات کو لیکر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ (کے این ٹی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.