جموں و کشمیراور لداخ جلد ہی مرکزی انتظامیہ ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں آجائے گا/ جتندر سنگھ

CAT میں مزید ممبران کی تقرری کی جائیگی ،تنازعات اور دیگر امور نپٹانے کا اختیار حاصل ہوگا

سرینگر/18فروری: جموں و کشمیر اور لداخ جلد ہی مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی)کے دائرہ اختیار میں آجائے گاکی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس ٹریبیونل کو وہاں کے یونین ٹیریٹیری سے متعلق تنازعات اور دیگر امور نپٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔جبکہ فی الحال جموں وکشمیر میں صرف مرکزی معاملات پر ہی CATکا دائرہ اختیار ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کو جلد ہی مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی)کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ مقررہ وقت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں مرکزی انتظامی ٹریبونل کا ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔سنگھ نے انکشاف کیا کہ بہت جلد CAT میں مزید ممبران کی تقرری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل پہلے ہی سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔سی اے ٹی میں اس وقت 66 کے مقابلہ میں صرف 39 ممبران ہیں۔وزیرنے کہا کہ حکومت خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے کل سہ پہر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست جموں و کشمیر کی صورتحال کے مختلف پہلووں اور وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت ترقیاتی کاموں کو مزید فروغ دینے کے لئے درکار اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

Comments are closed.