پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کا سرینگر میں احتجاج

نوکریوں کو مستقل اور تنخواہوں کی فوری واگزاری کا سرکار سے مطالبہ

سرینگر17، فروری: محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے ملازمین نے ’پی ایچ ای جوائنٹ ائپملائز ایسو سی ایشن‘ کے بینر تلے سری نگر میں زوردار احتجاج کر کے سرکار سے نوکویوں کو مستقل اور رکی پڑی تنخواہوکو فوری طور واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے سیکڑوں ملازمین نے سوموار کو ’پی ایچ ای جوائنٹ ائپملائز ایسو سی ایشن‘ کے بینر تلے سری نگر میں زوردار احتجاج کر کے سرکار سے نوکویوں کو مستقل اور رکی پڑی تنخواہوکو فوری طور واگزار کرنے کامطالبہ ہے اس دوران ملازم یونین نے جموں پی ایچ ای ملازمین کو اپنا بھر پور تعاون دینے کا اعلان کیا ہے جو جموں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں ۔اس دوران محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے سینکڑوں کی تعداد میں ڈیلی ویجر،کیجول ملازمین،کی ایک بڑی تعداد چیر مین کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ائمپلائز ایسو سی ایشن سجاداحمد پرے کی قیادت میںمحکمہ کے دفتر کے باہر زوردار احتجاج کیا۔اس دوران احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر ہم انصاف دو،نوکریوں کو مستقل کرو، تنخواہ واگزار کرو وغیرہ کے نعرے درج تھے۔اس دوران ملازمینSRO520 میں لاگوکر نے اور تنخواہ کیمشن کا مطالبہ کر رہے تھے ۔چیر مین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا احتجاج سرکار کو ان کے وعدوں کی یاداشت تھی جو انہوں نے محکمہ کے تمام ملازمین کے ساتھ کیا تھا ۔انہوں نے بتایا سرکار نے ان کے ساتھ آرضی ملازمین کی مستقلی، تنخواہوں کی واگزاری،ساتویں تنخواہ کمیشن،SRO520وغیرہ کا وعدہ دیا تھا تاہم عملی طور بھی کچھ بھی نہیں ہو ا۔اور آج پھر ایک ملازمین نے مجبور ہو کر سرکار کو وعدے کی یاد دہانی کے لئے احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا ہماری ڈیوٹی ہے کہ لوگوں کو وقت وقت صاف شفاف پینے کا پانی عوام تک پہنچانا ہے تاہم سرکلاری کی بھی یہ زمہ داری ہے کہ ہمارے مسائل کو حل کیا جائے ۔انہوں نے سرکار سے ملازمین کے تمام مسائل کو فورعی طور حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed.