سرینگر17 فروری//یو پی آئی // نیشنل کانفرنس کے اور ایک لیڈر کو چھ ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اب ایم ایل اے ہوسٹل میں صرف دو لیڈران ہی نظر بند ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر علی محمد ڈار کو انتظامیہ نے گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم ایل اے ہوسٹل میں صرف دو لیڈران پی ڈی پی کے پیر منصور اور عوامی اتحاد پارٹی کے بلال سلطان نظر بند ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر منصوور بلال سلطان کو بھی رواں ہفتے رہا کیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ سب جیل ایم ایل اے ہوسٹل میں کل ملا کر 35لیڈران نظر بند ہے جن میں سے اکثر کو بانڈ پر دستخط کرنے کے بعد ہی رہا کیا گیا تاہم کئی ایک لیڈران پر پبلک سیفٹی ایکٹ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.