کشمیر پالیسی پر تنقید کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ،ڈیبی ابرہامس پرہندوستان میں داخلے پر پابندی
سرینگر/17فروری: نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ائرپورٹ پر ہندوستانی عہدے داروں نے پیر کے روز برطانوی قانون ساز ڈیبی ابرہامس کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابرہامس کشمیر پر پارلیمانی گروپ کی سربراہی کرتی ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق برطانوی قانون سازڈیبی ابرہامس کو کشمیر پر بات کرنی مہنگی پڑی اور انہیں بھارت میں داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ابرہامس اوران کی اسسٹنٹ ہرپریت اپل صبح 9 بجے دبئی سے امارات کی پرواز پر ایئرپورٹ پہنچے۔ اپل نے ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن حکام نے ابرہامس کے ویزا کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ۔ذرائع کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پرفوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ابرہامس 2011 سے پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور وہ ہندوستان کے دو روزہ ذاتی دورے پر آئی تھیں۔انہوں نے بیان میں کہا کہ میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ویزا کیوں منسوخ کیا گیا تھا لیکن کسی نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ابرہامس گذشتہ اگست میں جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکز علاقوں میں تقسیم کرنے کے ہندوستانی حکومت کے اقدام کی شدیدناقد ہیں۔(سی این آئی )
Comments are closed.