شالہ ٹینگ کے مقام پربدترین ٹریفک جام، سینکڑوں مسافرین سڑک پر محصور ہوکر رہ گئے

سرینگر17 فروری//یو پی آئی // اتوار عام تعطیل کے بعد پیر کو شالہ ٹینگ میںہزاروں مسافرین گھنٹوں تک گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔یو پی آئی کے مطابق پیر کے روز گاڑیوں کے شدید دباو ¿ کی وجہ سے شالہ ٹینگ میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔جس کی وجہ سے ہزاروں مسافرین کو گھنٹوں تک اپنی گھاڑیوں میں محصور رہنا پڑا ۔جبکہ سینکڑوں مسافرین نے پیادہ روی بھی اختیار کی۔ٹریفک جام کی وجہ سے شالہ ٹینگ سے مصطفیٰ آباد تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ بدترین ٹریفک جام کے باعث طلباء،سرکاری وغیر سرکاری ملازمین اپنے دفاتر میں وقت پر پہنچے میں ناکام رہے جبکہ مریض بھی گاڑیوں میںہی تڑپتے رہے ۔ٹریفک جام سے متاثرہ سجاد حسین نامی ایک مسافر نے یو پی آئی کے نمائندے کو بتایا کہ شالہ ٹینگ میں ٹریفک جام معمول بن گیاہے سجاد کا کہنا ہے کہ شالہ ٹینگ کراسنگ پر ٹریفک جام کی وجہ سے ان کا سفر منٹوں کے بجائے گھنٹوں کا بن جاتا ہے اورٹریفک جام کی وجہ سے وہ نہ تووقت پر آفس پہنچ جاتے ہیں اور نہ ہی شام کو وقت پرگھر پہنچ پاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شالہ ٹینگ کے مقام پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے میں ٹریفک اہلکارغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے آئے روز عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Comments are closed.