سرینگر/17فروری: بارہمولہ کریری میں زمین کھسکنے کی وجہ سے کم سے کم 6رہائشی مکانات ڈہہ گئے ہیں جس کے نتیجے میںمکان میں موجود تمام سازوسامان تباہ ہوگیا ہے جبکہ مکانیوں رہائشی پذیر افراد محفوظ مقامات میں پناہ لی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شیخ پورہ کریری کے علاقے میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب گذشتہ شام دیر گئے زمین کھسکنے کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں مکانوں کی درودیوار میں اچانک دراڑیں پڑ گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے چھ مکانات ڈہہ گئے تاہم رہائشی مکانوں میں موجود مکانوں سے فوری طور پر باہر نکلے اور ان کی جان بچ گئی ۔ سید عبدالحمید بخاری، غلام حسین شیخ ، منظور احمد، سید امتیاز بخاری اور سید اشرف بخاری کے علاوہ خورشید احمد بخاری کے مکانات تباہ ہوگئے ۔اس واقع کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ مکینوںکو محفوظ مقامات میں منتقل کیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس واقع کے بعد اب تک ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی افسر یہاں نہیں آیا جبکہ متاثرہ کنبے غریب طبقہ سے وابستہ ہے جن کے آشیانے تباہ ہوگئے ہیں ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.