سرینگر/17فروری: پاکستان کے کراچی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ کراچی میں زہریلی گیس لیک ہونے سے اب تک 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔سرکارنے جانچ کے لئے وہاں نیوکلئیر بائیولوجیکل کیمیکل ڈیمیج ٹیم کو بھیجا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق کراچی میں زہریلی گیس لیک ہونے سے اب تک 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ نیوکلیئر گیس لیک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جہاں یہ حادثہ ہوا ہے وہ علاقہ کراچی نیوکلئیر پاور کارپوریشن کے بیحد قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے جانچ کے لئے وہاں نیوکلئیر بائیولوجیکل کیمیکل ڈیمیج ٹیم کو بھیجا ہے۔ حکومت کی طرف سے صحیح۔ صحیح موت کے اعداد وشمار نہیں بتائے جا رہے ہیں۔ فی الحال علاقہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق، تقریبا 100 لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ادھربتایا جاتا ہے کہ گیس لیک ہونے سے درجنوں لوگ بیہوش ہو گئے ہیں۔ ان سب کو فی الحال اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق، ابتدائی جانچ سے ایسا لگ رہا ہے کہ پاس کے ایک پورٹ پر کارگو شپ ا?یا جس پر سبزیاں تھیں۔ جیسے ہی کنٹینر کو کھولا گیا اس سے گیس لیک ہونے لگی جس سے قریب کے علاقے میں رہ رہے لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہونے لگی۔ کچھ لوگ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ کارگو شپ پر کیمیکلس تھے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.