محبوبہ مفتی کی مسلسل نظر بندی اور پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہتھیار بنانے /پی ڈی پی بیان

پر حکومتی نظام کی پُر زور مذمت کرتے ہیں

سرینگر17 فروری//یو پی آئی // جموںوکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ”ملو ورکروں کے ساتھ “پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے زون میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹی زون سونہ واری ضلع بانڈی پورہ کی میٹنگ پارٹی سیکریٹری عبدالحمید کوشین کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کئی لیڈروں اور سینئر ورکروں نے شرکت کی۔ پارٹی کے انچارج زون پرزیڈنٹ مولانا طاہر قادری نے زون سونا واری میں پارٹی ورکروں کو درپیش مشکلات سے پارٹی لیڈر شپ کو آگاہ کیا اور کہاکہ پارٹی کو بنیادی سطح پر متحرک کرنے کیلئے ورکروں تک پہنچنے کیلئے باقاعدہ ایک میکنزم بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی بنیادی سطح پر مضبوط ہے اور ورکر پارٹی قیادت کے حکم کے انتظار میں ہیں۔ا س موقعہ پر مقررین نے کہاکہ پی ڈی پی جمہوریت کی بنیاد پر بطور متبادل سیاسی تحرک وجود میں لائی گئی اور یہ جماعت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور اس ترجمانی کیلئے پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید نے راہنما خطوط طے کرکے جموںوکشمیر میں جمہوری نظام کو پروان چڑھانے کیلئے پی ڈی پی کو بطور مضبوط پلیٹ فارم تیار کرکے دیا ہے۔ مقررین نے پارٹی صدر اور روح رواں محبوبہ مفتی کی مسلسل نظر بندی کیلئے پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہتھیار بنانے پر حکومتی نظام کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا گیا کہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے تمام نظر بند لیڈروں کی فوری رہائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Comments are closed.