دفعہ 370کی منسوخی اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے مفاد کیلئے ضروری تھے / وزیر اعظم مودی

دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور رہیں گے

سرینگر/16فروری// حکومت دفعہ 370 اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر کئے گئے فیصلوں کے ساتھ مسلسل کھڑی رہے گی کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ دنیا بھر ست دبائو کے باوجود ہم اپنے فیصلوں پر قائم ہے او ہمیشہ قائم رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد کیلئے اس طرح کے فیصلے ضروری تھے اور ہم نے وہ کرکے دکھا جو گزشتہ 70سالو ں سے کوئی حکومت نہیں کر پائی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وارانسی میں اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریند ر مودی نے کہا کہ حکومت آرٹیکل 370 اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر کئے گئے فیصلوں کے ساتھ مسلسل کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370پر فیصلہ ہو یا شہریت ترمیمی ایکٹ ،یہ ملک کے مفادات میں ضروری تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ انہوںنے جموں وکشمیر میںبھارتیہ جنتا رٹی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس بات کی آشا ہے کہ جموں وکشمیر بہت جلد بھاجپا کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے 370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں کیا گیا ہے اس دفعہ سے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل تھیں تاہم اب یہاں خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوںنے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جموں کشمیرسے دفعہ 370ختم کرنے پرکانگریس ہم سے ناخوش ہے کیوں کہ یہ ملکی مفاد میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوںنے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا کہ کیا کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے کا فیصلہ غلط تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاجپا سرکار میں ہی ممکن ہوا کہ رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کی تعمیر کیلئے ٹرسٹ بنایا گیا ہییہ ٹرسٹ تیزی سے کام کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے لوک سبھا حلقے میں 1,254کروڑ لاگت کے 50 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعہ آرسی ٹی سی کے مہاکال ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ جناب مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے سینٹر کو قوم کے نام وقف کیا اور آرایس ایس نظریات کے حامل لیڈر کی 63 فٹ طویل مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدورپا بھی موجود تھے۔

Comments are closed.