کرناٹک کے کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طالب علم گرفتار ، ملک دشمنی کا کیس درج

تینوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں /پولیس کمشنر

سرینگر14 فروری//یو پی آئی // کرناٹک کے ”کے ایل ای “انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلاب کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے خلاف ملک دشمنی کا کیس درج کیاگیا۔ پولیس کمشنر کے مطابق گرفتار شدگان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت گیر ہندو تنظیم سے وابستہ کارکنوں نے کالج احاطے میں احتجاج کیا جس کے بعد ان تینوں کشمیری طالب علموں کو حراست میں لیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کرناٹک کے ”کے ایل ای “انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تین کشمیری طالب علموں کو سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض ویڈیو ڈالنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طورپر ان تینوں طالب علموں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ کرناٹک میں ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی سخت گیر ہندو تنظیم کے کارکنوں نے کالج احاطے میں احتجاج کیا اور کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لینے کا مطالبہ کیا۔ کرناٹک کے پولیس کمشنر ”آر دلیپ “نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تین کشمیری طالب علموں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے د و جن کی شناخت باسط اور طالب کے بطو رہوئی ہے فسٹ ائر میں زیر تعلیم ہے جبکہ عامر نامی طالب علم تھرڈ ائر کا سٹوڈنٹ ہے۔ کمشنر کے مطابق تینوں کشمیریوں کے خلاف 124,153ABآئی پی سی کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ کمشنر آف پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ تینوں پہاڑی ضلع شوپیاں کے ساکن ہیں جبکہ ہوسٹل میں بھی چھاپہ ڈالا گیا اور وہاں سے اُن کا سازو سامان بھی برآمد کیا جا چکاہے۔ کالج میں احتجاج کے بعد انتظامیہ نے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کو روک کر سبھی طالب علموں کو گھر جانے کی استدعاکی ہے۔

Comments are closed.