چین سے واپس آنے والے 113افراد پر میڈیکل ٹیمیں نظر گزر رکھ رہی ہیں

سبھی افراد کے سیمپل لبارٹریوں کو روانہ کئے گئے ابھی تک کسی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا /حکام

سرینگر15 فروری: چین سے واپس آنے والے قریباً 113افراد جن میں 102کشمیری طلاب شامل ہیں اُن پر میڈیکل ٹیم نظر گزر رکھ رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان سبھی افراد کے سیمپل لئے جا چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق تعلیم اور روزگار کے حصول کی خاطر چین گئے بھارتی شہریوں کی باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 113افراد جن میں 102کشمیری طلاب شامل ہیں پر میڈیکل ٹیمیں نظر گزر رکھ رہی ہیں اور سبھی کے ٹیسٹ بھی کئے جا چکے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ جموں میں دس ایسے افراد چین اور تھائی لینڈ سے واپس گھر آچکے ہیں کے سیمپل لئے گئے تاہم ابھی تک اُن کی رپورٹ نہیں آئی ہیں۔ پچھلے ہفتے چین سے 37کشمیری طلاب واپس گھر آئے اور ابھی تک 68کشمیری طالب علم اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص چین سے سرینگر آیا جس دوران اُس نے بخار کی شکایت کی اور اُسے فوری طورپر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں بھرتی کیا گیا جہاں پر اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے اوراُس کی صحت قدرے بہتر ہے۔ مذکورہ شخص کے سیمپل آل انڈیا میڈیکل انسٹی چیوٹ روانہ کیا گیا تاہم ابھی تک وہاں سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں اور ایک مریض جو کہ حال کے ایام میں چین گیا ہوا تھا بھرتی ہے اور اُس کو بہت جلد اسپتال سے رخصت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق باقی بچے 35کشمیری طلاب کا گھروں میں ہی علا ج چل رہا ہے اور میڈیکل ٹیمیں گھر جا کر ہی اُن کی جانچ کر رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک 18سیمپل لبارٹری روانہ کئے گئے جن میں دس جموں اور آٹھ سرینگر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہیں تاہم سبھی کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں تاہم ایک سٹوڈنٹ کا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہیں ہوا۔

Comments are closed.