پریس کلب سرینگر میں خوف و دہشت کا ماحول، باورچی کی لاش غسل خانے سے برآمد ، پولیس نے مقدمہ درج کیا

سرینگر14 فروری//یو پی آئی // پریس کلب سرینگر میں باورچی کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پریس کلب سرینگر میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب 19سالہ باورچی پرویز احمد گنائی ساکن کلنترا ٹنگمرگ کی لاش برآمد کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پرویز احمد جمعہ کے پیش نظر نہانے کی غرض سے غسل خانے میں گیا کہ اس دوران جب وہ واپس باہر نہیں آیا تو وہاں پر تعینات دیگر افراد نے دروازہ کھولا تو اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب انہوںنے پرویز احمد کو مردہ پایا۔ معلوم ہواہے کہ پریس کلب انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت وارثین کے سپرد کی۔

Comments are closed.