منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی، بڈگا م میں03 منشیات فروش گر فتار ،ممنوعہ مادہ ضبط

سرینگر/11فروری: جموں و کشمیر پولیس نے سماجی جرائم کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمدکیا ۔سی این آئی کے مطابق بڈگام پولیس نے روزانہ کی طرح چیکنگ کے دورا ن آئی جی روڑ پر ایک شخص جس کی پہچان عرفان احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن ہمہامہ کوروک کر تلاشی لی ۔دوران تلاشی مذکورہ کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ دوران تحقیقات پولیس نے دو دیگر منشیات فروشوں جن کی شناخت سہیل یوسف بٹ اور اشفاق احمد صوفی ساکن ہمہامہ بطور ہوئی ہے کے قبضے سے کافی تعداد میں ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر کے ضبط کر لیا ۔ تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں ایف ائی ار زیر نمبری 44/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کیا ۔مذکوریاں منشیات فروشوں کو تھانہ پولیس بڈگام منتقل کیا گیا جہان پر اُن کوحراست میں رکھا گیا ۔ پولیس نے اس بات کا عزم کیا کہ سماج میں پھیلی جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کاروائی جاری رکھیں گئے اورجو بھی عناصر سماجی بدعتوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔کمنٹی ممبران سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میںجرائم کے متعلق پولیس کے ساتھ دستِ تعاون پیش کریں۔ لوگوں نے سماجی جرائم کے خلاف پولیس کی جانب اُٹھائے گے مہم کی کافی سراہنا کی ۔

Comments are closed.