سرینگر/08فروری: بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کے نتیجے میں جنگلی جانوروں کوخوراک نہ ملنے کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے بستیوں کی طرف رُخ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے انسانی بستیوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ شمالی و وسطی کشمیر میں جنگلی جانوروں نے بستیوں میں مویشیوں پر حملے کرنا شروع کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 7تاریخ کو وادی میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں اہلیان کشمیر کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں جنگلاتی علاقوںمیں رہنے والے جنگلی جانوروں کیلئے برف کی وجہ سے خوراک ملنا دشوار بن گیا ہے جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے بستیوں کی طرف رُخ کرنا شروع کردیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے مختلف جنگلاتی علاقوں جن میں ضلع اننت ناگ کے لامڈ، براہ رینی پورہ ، و دیگر علاقوں میں تیندوں اور ریچھوں نے بستیوں میں گھس کر مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا ہے ۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دودھ پتھری میں جنگلی جانوروں نے ہڑبونگ مچادی ہے ۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں جنگلاتی علاقوں سے ہجرت کرنے والے جنگلی جانوروں نے بستیوں میں خوف و دہشت پھیلادی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی ٧تاریخ کوجمعرات کے روز وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال اور زوجیلا اور لہہ کے دیگر علاقوں میں شدید برفباری ہوئی جس کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ اس دوران جنگلاتی علاقوں میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں جنگلی جانوروں کو خوراک کا مسئلہ درپیش آیا ہے اور جانوروں نے انسانی بستیوں میں پناہ لینے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ ان کو مطلوبہ خوراک مل سکے ۔ تاہم جنگلی جانوروں کی انسانی بستیوں میں موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی جانوروں کو انسانی بستیوں سے دور رکھنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.