بینک گارڈ کے بندوق سے اچانک نکلی گولی نے اس کے ساتھی کی جان لی

کاپرن شوپیان کے بینک برانچ میں کہرام ، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر/07فروری: جنوبی ضلع شوپیان کے مضافاتی علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بینک گاڑد کے بند وق سے اچانک نکلی گولی سے دوسرا بینک لقمہ اجل بن گیا ۔ واقعہ کی خبر پھلتے ہی علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں شوپیان سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کاپرن شوپیان علاقے میں جمعہ کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب جموں کشمیر بینک برانچ کی حفاظت پر معمور ایک بینگ گارڈ کے پاس موجود 12بور رائفل سے اچانک گولی نکلی جو ان کے نزدیک ایک اور بینک گارڈ جس کی شناخت ماجد احمد نائیکو کو لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہو گیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گولی لگنے سے بینک گارڈ شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو خون میں لت پت نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر انہیں سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر واقعہ کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بینک گارڈ کے والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔

Comments are closed.