سرینگر/07فروری: جمعہ کو ایک مرتبہ پھر سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیاتاہم بعد میں شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے بعد درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی اور شاہراہ پر دوبارہ ٹریفک بحال ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح کئی مقامات پر پسیاں کے باعث جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میںکام شروع کیا جس کے بعد بدھ کی بعد دوپہر شاہراہ کو صاف کر لیا گیا اور درماندہ پڑی گاڑیوں کو اگے جانے کی اجازت دی گئی ۔ جموں سرینگر شاہراہ کے محکمہ ٹریفک کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ رام بن اور رامسو کے علاقوں میں پسیاں گرانے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بدھ کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں پتنی ٹاپ ، بانہال اور جواہر ٹنل کے قریب درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کو قاضی گنڈ میں ہی روک کر رکھ دیا گیا جس کے بعد شاہراہ صاف ہونے کے بعد ہی شاہراہ پر دن بھر درماندہ پڑی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ اکثر موسم سرما میں بھاری برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند ہو جاتی ہے جس کے بعد ہزاروں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو کر رہ جاتی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.