جموں کے ایک اور شہری کا کروناوائرس کا ٹسٹ منفی ، تعداد 7تک پہنچ گئی

کشمیر کے مزید 5افراد کے نمونوں کو پونے لیبارٹری بھیج دیا گیا ۔ ایک کشمیری کا ٹسٹ منفی

سرینگر/07فروری: جموں کے ایک اور شخص کا ٹسٹ منفی آیا ہے ۔ جبکہ مزید 5نمونوں کو جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ ادھرجموں کشمیر کے مزید 11اشخاص کو میڈیکل نگرانی کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ کشمیر کے 26افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی سطح پر لوگوںکو پریشان کرنے والے کرونا وائرس نے جموں کشمیر میں بھی لوگوں کو پریشان کیا ہے اور ایک اور شخص کو کروناوائرس سے مستثنیٰ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔جبکہ مزید پانچ افراد کے نمونے جانچ کیلئے پونے بھیج دئے گئے ہیں ۔ نوڈل آفسیر برائے کرونا وائرس جموں کشمیر ڈاکٹر شفقت خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے مزید 11افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جنہیں 14روز تک الگ رکھا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیرکے کل 26افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ جموں میں محض 8افراد کو طبی نہگداشت میں رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شفقت نے کہا کہ جموں سے ایک شخص اور کشمیر سے4افراد کے نمونوں کو جانچ کیلئے پونے بھیج دیاگیا ہے جہاں ان کی جانچ کی جائے گی جس سے پتہ چلے گا کہ آیا ان پانچ افراد میں سے کوئی کروناوائرس کا شکار تو نہیں ہے ۔ ایک آفسیر نے اس سلسلے میں کہا کہ جن 11افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ان میں سے 10طلبہ ہے جو چین میں مختلف تعلیمی مراکز میں تعلیم حاصل کررہے تھے ۔ ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمری مٹو نے کہا کہ کشمیر یوںکو اس ضمن میں تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ناہی لوگوں کو چاہئے کہ وہ پینک ہو کیوں کہ جو افراد چینا سے آئے ہوئے ہیں ان میں کروناوائرس کی معمولی نشانیاں پائی گئی ہے تاہم کوئی بھی شخص اس مہلک مرض میں پوری طرح سے مبتلاء نہیں ہے جبکہ جموں کے جس شخص کا نمونہ نیشنل انسٹیچوٹ آف وائرولاجی پونے بھیج دیا گیا ہے اس کی سفری تاریخ سے پتہ چلا تھا کہ وہ حال ہی میں تھائی لینڈ سے آیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چین سے جن جموں کشمیر کے افراد نے واپسی کی اور جنہیں طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 34تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 26کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 8جموں کے ہیں اور پونے بھیجے جانے والے نمونوں کی تعداد 17پہنچ چکی ہے جن میں سے 9کشمیر سے ہیں اور 8جموں سے ۔جبکہ جموں سے ایک ایک شخص کا نمونہ منفی آیا ہے جبکہ کشمیر کے ایک شخص کا نمونہ منفی آیا ہے اور اس سے پہلے جموں کے 6افراد کے نمونے منفی آئے تھے ۔( سی این آئی )

Comments are closed.