ڈپٹی کمشنر نے چار سومو اسٹینڈوں کو شفٹ کیا ،لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا /ڈپٹی کمشنر اننت ناگ
سرینگر04 فروری//یو پی آئی // جنوبی ضلع اننت ناگ میں اہم شاہراﺅں پر سومو سٹینڈ قائم کرنے کا انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے چار سومو اسٹینڈ کو شفٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی سربراہی میں ٹیم نے ان سٹینڈوں کو منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ یو پی آئی نمائندے زلفی مسعود کے مطابق نامساعد حالات کا فائدہ اُٹھا کر لالچوک اننت ناگ میں سومو چلانے والوں نے غیر قانونی طورپر شاہراﺅں پر اسٹینڈم قائم کئے تھے جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا تھا جبکہ ضلع اسپتال اننت ناگ میں مریض کو لیجانے میں بھی دشواریاں پیش آرہی تھیں کیونکہ گھنٹوں ان جگہوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کومل رہے تھے۔ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کی خاطر ڈپٹی کمشنر اننتناگ خالد جہانگیر نے منگل کے روز اننت ناگ میں میں شاہراﺅں کا جائزہ لیا جس دوران چار سومو اسٹینڈوں کو دوسری جگہ شفٹ کرنے کے احکامات صاد رکئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کسی کو بھی شاہراﺅں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی عدولی حکم کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ لالچوک اننت ناگ کی مین شاہراہ پر چار سومو اسٹینڈوں کو شفٹ کرنے سے ٹریفک جام کی بدعت کا خاتمہ ہوگا۔
Comments are closed.