راجیہ سبھا میں سي اےاے اور این آرسی پر نعرے بازی، ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ

نئی دہلی ،4 فروری (یواین آئی) راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہری رجسٹر ( این آرسي) پر منگل كو وقفہ صفر کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) کے ارکان نے جم کر نعرے لگائے اور ٹی ایم سی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح میں ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات میز پر ركھوائے اور وقفہ صفر شروع کرنے کے لئے کانگریس کے ٹی سبارامي ریڈی کا نام پکارا تو ٹی ایم سی کے ڈیریک او برائن نے کہا کہ انهوں نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے جس پر بحث ہونی چاہئے۔ ان کی حمایت میں ٹی ایم سی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔
اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل کل ایوان میں ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں سي اےاے کا ذکر ہے اور خطاب پر بحث کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.