ڈی ایس پی کی گرفتاری ۔ جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی این آئی اے چھاپے

ترال میں ڈی ایس پی کی رہائشگاہ بھی چھان ماری گئی ، شوپیان میں سرگرم جنگجو کا بھائی گرفتار ، کچھ اہم ریکارڈ ضبط

سرینگر/03فروری /سی این آئی// جنگجوئو ں کی حمایت میں گرفتار کئے گئے ڈی ایس پی سے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے مسلسل تیسرے روز بھی جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں چھاپے ڈالیں جبکہ ڈی ایس پی کے گھر واقع ترال میں بھی تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ چھاپوں کے دوران کچھ کاغذات، بینک پاس بک اور موبائل فونز ضبط کیے گئے جبکہ پنجورہ شوپیان میں سرگرم جنگجو کے بھائی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق حزب کمانڈر نوید مشتاق کے ہمراہ پولیس ڈی ایس پی دویندر سنگھ اور مزید دو افراد کی گرفتاری کے بعد این آئی اے نے اپنی تحقیقاتی میں تیزی لاتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی ترال اور شوپیان کے مختلف علاقوں میںچھاپے ڈالیں جس دوران تلاشیاں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این آئی ا ے نے منگل کی صبح ترال میں ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی ۔بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے نے ضلع شوپیان کے درگڈ ترکہ، وانگام اور پنجورہ گاں میں چھاپے ڈالیں۔ بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے نے زیادہ تر چھاپے عسکریت پسندوں کے گھروں پر مارے ۔ اس دوران کچھ کاغذات، بینک پاس بک اور موبائل فونز ضبط کیے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے شوپیان کے نازنین پورہ علاقے میں حزب المجاہدین کے نوید بابو کے ایک رشتہ دار طاہر احمد شیخ کو بھی حراست میں لیا ہے۔معطل شدہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی ترال میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں ان کے والدین رہ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہلی بار این آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔ اس سے قبل سرینگر میں واقع رہائش گاہ پر بھی متعدد دفعہ چھاپہ مارا گیاہے۔ایجنسی نے ایک عمر دھوبی کے بھائی فیضان دھوبی کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ اور ایک مہلوک جنگجو شمس الحق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔شمس الحق کو سیکورٹی فورسز نے جنوری 2019 میں شوپیان کے ہپ شرمال میں ہوئے جاں بحق کیا تھا۔ ان کے بھائی انعام الحق 2012 کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شمس الحق کے گھر پر چھاپے کے دوران ریاض احمد ٹھوکر ولد عبدالغنی ٹھوکر نامی ایک مقامی نوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 11جنوری کو ضلع کولگام میں سرینگر جموں شاہراہ پر ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین کے رکن نوید بابو، عاطف اور ایک وکیل عرفان میر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ واقعے کے بعد مرکزی وزرات داخلہ نے اس کیس کو این آئی کو سونپ دینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔( سی این آئی )

Comments are closed.