
ایجنڈا دہلی: شاہین باغ پر اروند کیجریوال نےکہا- بی جے پی کو ہورہا ہے سب سے زیادہ فائدہ
نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے نیوز 18 کے ایک خاص پروگرام ایجنڈا دہلی (AGENDA DELHI) میں شاہین باغ کے موضوع پرکہا کہ اس سے صرف بی جے پی کو ہی فائدہ ہورہا ہے۔ وہ چاہتی ہی نہیں ہےکہ یہ موضوع ختم ہو۔ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نےکہا کہ بی جے پی (BJP) بس شاہین باغ (Shaheen Bagh) کی ہی بات کرتی ہے، ان کے پاس صرف ایک ہی موضوع ہے۔ میں بولتا ہوں کہ اسکول بنوائیں گے تو وہ بولتے ہیں شاہین باغ، میں بولتا ہوں کہ اسپتال بنوائیں گے تو وہ بولتے ہیں شاہین باغ۔ میں کہتا ہوں کہ بچوں کےلئے پڑھائی کا انتظام کریں گے تو وہ کہتے ہیں شاہین باغ۔ وہ عوام کا دہلی کے موضوع سے توجہ ہٹا کربس شاہین باغ- شاہین باغ کرتے رہتے ہیں۔
بی جے پی میں آئے گاکرنٹ
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ ہرجگہ بی جے پی کی تقریروں میں اسی طرح کی باتیں ہوتی ہیں کہ بٹن یہاں دبانا اورکرنٹ وہاں آئےگا۔ اگر شاہین باغ کا راستہ کھل جائے تو کرنٹ بی جے پی میں آئےگا۔ انہوں نے مزیدکہا، ‘میں اس (شاہین باغ) موضوع کے پیچھے کیسے ہوسکتا ہوں۔ میں خود کو ہرانے کےلئے وہاں سب کچھ کراؤں گا کیا؟ میں تو بس ملک کےلئےکھڑا ہوں’۔

جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نہیں کھلوا رہی ہے راستہ
اروند کیجریوال نےکہا، ‘میں بھی چاہتا ہوں کہ شاہین باغ کا موضوع حل ہو، لیکن یہ پورا موضوع مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ مرکزی حکومت راستہ کیوں نہیں کھلوا رہی ہے۔ امت شاہ جیسا طاقتور آدمی ایک راستہ تک نہیں کھلوا پارہا ہے؟ مظاہرین کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے، لیکن جس راستےکی وجہ سے بچوں کو، ایمبولینس کو اورعام لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے، وہ کھلنا چاہئے۔
#AgendaDelhi ‘पांच साल फिर केजरीवाल?’
क्या मैं खुद को हराने के लिए शाहीन बाग जाऊंगा: केजरीवाल@ArvindKejriwal@Kishoreajwani pic.twitter.com/pR965ADbbB
— News18 India (@News18India) February 3, 2020
بی جے پی اس موضوع کو ختم نہیں کرنا چاہتی
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ شاہین باغ سے سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہو رہا ہے۔ وہ اس کےذریعہ سیاست کر رہے ہیں۔ بی جے پی کےلئے بس دو منٹ کا کام ہے راستہ کھلوانا، لیکن وہ ایسا صرف اس لئے نہیں کررہے ہیں کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس کوئی موضوع ہی نہیں بچے گا۔
Comments are closed.