محمد بن زاید اور جرمن چانسلر کے درمیان لیبیا کے معاملے پر بات چیت

دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل النھیان سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت لیبیا میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے’ڈبلیو اے ایم’ کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اور ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت، لیبیا میں جنگ بندی اور متحارب فریقین میں مذاکرات کی مساعی اور برلن کانفرنس میں طے کردہ طریقہ کار کے مطابق دونوں فریقین کو جنگ بندی کی شرائط پرقائم رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی ولی عہد نے یقین دلایا کہ ان کا ملک جرمنی کے ساتھ ملک کر خطے اور عالمی سطح پراستحکام اور قیام امن کی مساعی جاری رکھے گا۔

Comments are closed.