جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب گزشتہ رات ہوئی فائرنگ پر دہلی پولیس کا بیان کہا۔ اب تک نہیں ملی کوئی گولی

پولیس کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے

جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے قریب گزشتہ رات ہوئی فائرنگ پر دہلی پولیس کا بیان کہا۔ اب تک نہیں ملی کوئی گولی
دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوسری مرتبہ گزشتہ رات فائرنگ کی گئی ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوسری مرتبہ گزشتہ رات فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے دعویٰ کیاہے ابتدائی جانچ میں جامیہ ملیہ اسلامیہ کے اطراف سے کہیں بھی گولیاں نہیں ملی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے اے سی پی جگدیش یادو نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ اسی بنا پر ، آئی پی سی کی دفعہ 307 اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور دہلی پولیس نے گیٹ نمبر 5 اور 7 سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کرے کررہی ہے۔۔ مزید تفصیلات سامنےآنے کے بعد اسے ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔

Delhi Police on last night’s firing incident near Jamia Millia Islamia University: No bullet shells have been found from the site. Case has been registered and investigation is underway. pic.twitter.com/bCP6FybbF7

— ANI (@ANI) February 3, 2020

یادر ہے کہ دیر رات جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 کے قریب ہوئی۔ اسکوٹی پر سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔جیسے ہی انہیں فائرنگ کی اطلاع ملی ، لوگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر جمع ہوگئے اور مظاہرہ کیا۔ دوسری طرف جامعہ کے طلباء نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن جاکر مقدمہ درج کروایا۔

Two unidentified persons opened fire at Gate No 5 of Jamia Millia Islamia University on Sunday night; no one was injured: Jamia Coordination Committee

— Press Trust of India (@PTI_News) February 2, 2020

یادرہے کہ دہلی میں گزشتہ 4دنوں میں 3فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ پہلی بار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا 30جنوری کو راج گھاٹ تک مارچ نکال رہے تھے۔ تاہم جامعہ کے قریب ہی احتجاجی طلبا پر ایک نوجوان نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ تک خاموش تماشائی بننے والی دہلی پولیس نے اسے گرفتار کرلیاتھا۔ پھر سنیچر یکم فروری کو شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنے کے قریب ایک نوجوان نے ہوائی فائر نگ کی ۔ اس واقع میں بھی پولیس نے فائر نگ کے بعد ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیاتھا۔

وہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی سی پی) چنميہ بسوال کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ چنمیہ بسوال اب وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے یہ قدم شاہین باغ کی موجدہ صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چنميہ بسوال کی جگہ ایڈیشنل ڈی سی پی کمار گیانیش کو چارج دیا ہے۔ کمار گیانیش فوری طور پر ہی عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں فوری طور پر چارج لینے کو کہا گیا ہے۔

Comments are closed.