وزیر اعظم مودی نے جاوڈیکر کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی، 30 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کو سالگرہ پر مبارک باد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘مسٹر جاوڈیکر کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔ وہ انتہائی سادہ اور منکسر المزاجی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی تنظیم ہو یا مرکزی وزارت، ہر ذمہ داری کو پوری لگن کے ساتھ ادا کیا ہے ۔ میں ان کیلئے درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں’’۔مسٹر جاوڈیکر نے مبارک باد دینے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تحریک کا منبع بتایا ہے ۔ مسٹر جاوڈیکر فی الحال ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی اور اطلاعات و نشریات کے علاوہ بھاری صنعت وغیرہ کی وزارتیں بھی سنبھال رہے ہیں۔یواین آئی

Comments are closed.