ناجائز منافع خوروں نے سبزیوں کو سونے کے دام فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا
سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے اور وادی میں حالات مخدوش رہنے کی وجہ سے قحط جیسی صورتھال پیدا ہوگئی ہے ۔ سبزیاں بازاروں سے غائب ہورہی ہیں بچی کھچی سبزیوںاور دیگر اشیائیہ ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے اور وادی میں مخدوش حالات کی وجہ سے قحط جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ سبزی فروشوں کی دکانوں سے سبزیاں ختم ہورہی ہے اور بچی کھچی سبزیوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچایا گیا ہے ۔ سبزیوں کی دکانوں پر بھاری رش ہونے کی وجہ سے سبزی فروشوں نے سبزیوں کو منہ مانگی داموں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگوں کی مجبور یوں کا فائدہ اُٹھایا جارہا ہے ۔ سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کی پاداش میں وادی میں سبزیوں اور دیگر اشیائیہ ضروریہ کی کافی قلت پائی جارہی ہے ۔ جس کا برملا اظہار کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے بھی متعلقہ محکمہ جات اور لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں ضروریہ اشیاء سٹاک رکھیں ۔ اس کے علاوہ ادویات کی کمی بھی محسوس کی جارہی ہے ۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی فروشوںنے لوگوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں کو دو دو ہاتھوںلوٹنے کا سلسلہ جاری کیا ہے اور اس پر متعلقہ محکمہ جات بھی ناجائز منافع خوروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں بھاری برفباری اور سخت بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر درجنوں بار پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ بند رہی اور کئی کئی روز تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں اشیاء ضروریہ کی کافی قلت پیدا ہوگئی خاص کر روزانہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی بازاروں میں کافی قلت دیکھی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاو ہ ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات بھی پیٹرول پمپوں سے غائب ہے اور گذشتہ روت پیٹرول پمپوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی تھیں ۔
Comments are closed.