ویڈیو: بڈگام میں بھارتی جنگی طیارے حادثہ کا شکار ،فضاء سے زمین پر زور دار دھماکے سے گر کر تباہ

مقامی شہری اور دو پائیلٹ سمیت انڈین ائیر فورس کے 6اہلکار از جاں ، علاقے میں سنسنی

سرینگر: وسطی ضلع بڈگام کے مضافاتی علاقے میں بدھ کو اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب فضائی حادثے میں بھارتی جنگی طیارے کے دو پائیلٹ ،مقامی شہری سمیت سات افراد از جاں ہو گئے ۔ نامعلوم وجوہات کہ بناء پر طیارہ گرکر زود دار دھماکے سے تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے آس پا س کے علاقوں میں خوف و ہراس اور سنسنی پھیل گئی ۔حادثے کے فوراً بعد فوج پولیس اور آئی اے ایف افسران طیارہ گرنے کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع بڈگام کے گریند کلان نامی گائو ں میں بدھ کی صبح اس وقت خوفناک آواز سے لوگ سہم کر رہ گئے جب کھلے میدان میں ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح قریب 10بجکر 30منٹ پر بڈگام سے سات کلو میٹر کی دور ی پر واقع گارینڈ کلان نامی گائوں مگ 17نامی بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا اور زمین پر گر پڑا ۔ معلوم ہوا ہے کہ زمین پر گرنے کے ساتھ ہی جنگی طیارہ مکمل طور تباہ ہو گیا اور اس میں آگ نمودار ہوئی ۔ مقامی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ طیارہ سے گرنے کے وقت اس قدر زور دار دھماکہ ہوا کہ جیسے زلزلہ آگیا ہو اور لوگ دھماکے کی سماعت شکن آواز سن کر سہم کر رہ گئے اور علاقے میں سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوا اس دوران طیارہ گرنے کی جگہ پر فوج پولیس اور آئی اے ایف کی ٹیم پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو سیل کر کے حالات کا جائیزہ لیا اور بچائو کارروائیو ں کا سلسلہ شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں دو پائیلٹ ، ایک مقامی شہری جس کی شناخت کفایت احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی کے بطور ہوئی سمیت 7افراد از جاں ہو گئے ، مرنے والے دیگر افراد کا تعلق بھی فضائیہ سے ہی بتایا جاتا ہے ،۔خیال رہے کہ پہاڑیوں سے گری وادی کشمیر میں گزشتہ 25برسوں سے فوج اور نیم جوجی دستے جنگی صورتحال جیسی پوزیشن میں ہمیشہ رہتے ہیں جس کے تحت فوج بارکوں سے باہر کھلے میدانوں اور پہاڑیوں پر ڈھیرہ جمائے ہوئی ہیں اس دوران زمینی فوج کے علاوہ فضائیہ بھی متحرک رہتی ہے اسی سلسلے میں بھارتی فضایہ کی ہمیشہ یہاں مشکیں جاری رہتی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی اے ایف کا (جٹ) طیارہ بڈگام سے سات کلو میٹر دور گائوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔مذکورہ آفیسر کے مطابق جنگی جہاز کا پائلٹ اور کو پائلٹ اور مقامی شہری سمیت 7افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیںاور ان کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2014 کے مئی میں میں ایک ایم آئی جی 21 طیارہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان پائلٹ جان بحق ہوا تھا۔ سال 2015 کے فروری میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرشمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ جان بحق ہوئے تھے۔موقع سے ملی اطلاعات کے مطابق مگ -21 طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے وقت پائلٹ طیارہ سے باہرنکلنے میں ناکام رہے۔(سی این آئی )

Comments are closed.