ویڈیو:گریز میں دوران شب خوفناک برفانی تودہ گرآ یا، تیس رہائشی ڈھانچوں کو نقصان ۔ بستی میں خوف ودہشت

 

سرینگر22فروری /سی این ایس / سرحد ی تحصیل گریز میں دوران شب ایک خوفناک برفانی تودے کی زد میں آکر30 رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچاہے۔سی این ایس کے مطابق تحصیل گریزکے داور علاقے سے پانچ کلو میٹر کی دوری پر واقع کھانڈی یال گاؤں میں گذشتہ شب ایک بھاری بھر کم برفانی تودے کی زد میں آکر کم وبیش 30 رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ رات کے ساڑ ھے نو بجے کے دوران زلزلے جیسی کیفیت کے ساتھ تعمیرات اور درختوں کے گرنے کی خوفناک آوازیں سنی گئیں، گہر ے نیند سوئے لوگ بشمول خواتین اور بچے خوف و دہشت کے ماحول میں ہی گھروں سے باہر بھاگ گئے اور انہوں نے محفوظ مقامات کا رخ کیا۔۔ نمائندئے کے مطابق ا اطلاع ملتے ہی ضلع انتظا میہ پو لیس ، میڈیکل ٹیمیں اور آرمی کے کمانڈنگ آفیسر جائے واردات پر پہنچے اور فوج و پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد حاصل کرکے گھروں میں پھنسے شہریوں کومحفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا۔ور واقعہ کے فوراً بعد نزدیکی بستیوں کے لوگوں نے بچاؤ کارروائی شروع کی۔اس بھاری بھاری بھر کم برفانی تودہ گر آیا جس کی زد میں آکر قریب22 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ آٹھ مکانوں، گاؤ خانوں اور دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

Comments are closed.