عالمی عدالت انصاف میں کلبھو شن یادیو کیس کی سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ
دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں ہندوستانی جاسوس کلبھو شن یادیو کیس کی سماعت مکمل ہوگئی جب کہ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادو کیس کی سماعت چوتھے روز جاری اور گزشتہ روز بھارتی وکلا کے دلائل کے جواب الجواب میں پاکستان کی جانب سے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیئے۔خاور قریشی نے عالمی عدالت انصاف میں حتمی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا عدالت میں رویہ غیرسنجیدہ رہا۔ ہندوستان نے عدالت میں ادھوری دستاویزات جمع کرائیں اور ہندوستانی وکلا نے اپنے دلائل کے ذریعے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں ہندوستان نے نوازشریف کا پاکستان مخالف انٹرویو ا پنے دفاع میں عالمی عدالت انصاف میں پیش کردیا،نوازشریف کے انٹرویو کو بطور دفاع پیش کرنے پر پاکستان میں ان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھ گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق فیصلے کی تاریخ کا اعلان دونو ں فریقین کی مشاورت سے کیاجائیگا ۔
Comments are closed.