ویڈیو: بارشوں اور پہاڑ ی علاقوں میں برف باری، چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر جموں و شاہرا ہ پر ٹریفک بند

سرینگر: ٹنل کے آ ر پار کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑ ی علاقوں میں برف باری کے بیچ سرینگر جموں و شاہراہ پر تازہ برف باری اور رامسو اور رام بن کے درمیان کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ سی این ایس کے مطابق وادی کے بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ رات سے ہی جاری رہا۔جمعرات کو دوپہر تک شہر سرینگر میں بارشیں ہوتی رہیں جس کے بعد مطلع آ بر آ لود رہا ۔شمال وجنوب کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ دو پہر ک تک جاری رہا بعد میں ہلکی دھوپ بھی نکلی۔مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش تمام اضلاع اور قصبہ جات جن میں سرینگر کے ساتھ ساتھ بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، سوپور، ٹنگمرگ، پٹن، بڈگام، بیروہ، خانصاحب، گاندربل، کنگن، پلوامہ، پانپور، شوپیان، کولگام، اننت ناگ، مٹن، بجبہاڑہ قاضی گنڈ، ترال اور اونتی پورہ شامل ہیں، میں ہلکی سے درمیانہ اور بعض مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئیں۔ اس دورا ن سرینگرجموں شاہراہ پربانہال اور رامبن۔رامسو علاقوں میں تازہ برفباری اور پسیاں گر آنے سے مذکورہ شاہراہ کو جمعرات کو ایک پھر ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شاہراہ پر بانہال علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور رامبن و رامسو علاقے میں بھاری پسیاں گر آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی شاہراہ پر بھاری بارش ہورہی ہے۔ حکام نے کہا کہ آج کسی بھی گاڑی کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور فی الحال ساری توجہ شاہراہ کو برف اور پسیوں سے صاف کرنے کی طرف مبذول کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق شاہراہ پر درماندہ سبھی گاڑیاں محفوط مقامات پر پارک کروائی گئی ہیں۔

Comments are closed.