سرینگر: وادی میں گذشتہ تین دنوں سے موسم خشک رہنے اور ہلکی دھوپ نکلنے کی وجہ سے جہاں لوگوںنے راحت سانس لی ہے وہیں پر محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوںمیں وادی میں بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری اور میدانی علاقو ںمیں بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں گذشتہ کئی دنوں نے موسم خشک رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ سومور کو مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ منگلوار اور بدھ کے روز شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ایک بار پھر درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے وادی میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ وادی میں روں موسم کی ابتر صورتحال نے گذشتہ 50برسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں اور اہلیان وادی کو شدید دشواریوں میں مبتلاء کرکے رکھ دیا ہے ۔ اس دوران گذشتہ چند دنوں سے وادی میں موسم خشک رہا اور اس دوران اگرچہ مطلع ابرآلود رہا اور سردی میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی لیکن گذشتہ روز اور آج کچھ مدت تک وادی میں ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس نے اہلیان وادی کے چہروں پر رونک لوٹائی ۔تاہم محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ سوموار کو دن بھر مطلع ابرآلودرہے گا جبکہ منگوار کو میدانی علاقوںمیں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ نومبر 3کووادی میں پہلی برفباری ہوئی اور ماہ نومبر کی بھاری برفبای کے ساتھ ہی وادی میں سخت سردی شروع ہوئی اور تب سے لگاتار موسم کی صورتحال ابتر بنی ہوئی ہے تاہم بیچ بیچ میںکئی روز تک موسم اگرچہ خشک رہا لیکن روں موسم نے گذشتہ 50بروں کا ریکارڈ توڑ کر اہلیان وادی کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔ درجنوں بار ہوئی برفباری کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتوں بند رہی جبکہ کئی بالائی علاقوں کارابطہ بھی ضلع ہیڈ کوارٹروں سے کئی بار منقطع رہا ۔ اس دوران قصبہ جات جیسے کہ گریز بانڈی پورہ،کرنا ہ ٹنگڈار اور اوڑی کا ضلع ہیڈ کوارٹروںسے رابطہ ہنوز منقطع ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.