پلوامہ حملے کے بعد ہند پاک تعلقات میں کشیدگی ، سرینگر مظفرآباد ،راولاکوٹ پونچھ بس سروس معطل ، مسافروں کو مشکلات

سرینگر/18فروری: جموں و کشمیر میں پلوامہ حملہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی بھارت نے اچانک سرینگر مظفرآباد ،راولاکوٹ پونچھ بس سروس معطل کردی درجنوں مسافر آر پار پھنس گئے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا ہے ۔سی این آئی کے مطابق پیر کے روز سرینگر مظفرآباد بس سروس معمول کے مطابق روانہ ہونی تھی بھارتی حکام نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات اچانک پاکستان زیر انتظام کشمیر حکا م کو بس سروس کی معطلی کے بارہ میں آگاہ کیا جبکہ جموں و کشمیر سے اس پار کشمیر آنے والے مسافر صبح چھ بجے جب سرینگر کے بس ٹرمینل پر پہنچے تو وہاں سے بھارتی حکام نے انھیںوآپس کر دیابھارت کی جانب سے اچانک سرینگر مظفرآباد ،راولاکوٹ پونچھ بس سروس کی معطلی کے بعد منقسم کشمیر کے درمیان درجنوں مسافر پھنس گئے ہیں سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر آنے والی تین خواتین کو پاسپورٹ آفس سرینگر میں بلا کر ان سے سفری دستاویزات یہ کہہ کر وآپس لے لی گئیں کہ ان کی معیاد ختم ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہمارے پرمٹ کی معیاد ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں نہ جانے کیوں پاکستان زیر انتظام کشمیر جانے سے روکا گیا ہے بھارت کی جانب سے اچانک سرینگر مظفرآباد ،راولاکوٹ پونچھ بس سروس کی معطلی کے بعد منگل کے روز ہونے والی دو طرفہ تجارت کے ہونے یا نہ ہونے کے بارہ میں کنفرم نہیں ہوسکادرجنوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کے آر پار کراسنگ کے لیے کھڑے ہیں اس پارکشمیر حکام کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے دو طرفہ تجارت کے لیے مکمل تیاری ہے اگر سرحد پار سے مال بردار ٹرک آئے تو آزاد کشمیر سے بھی مال بردار ٹرک اس پار کشمیر جائیں گے۔

Comments are closed.