جموں میں کشمیری ہراساں ،اننت ناگ میں ہڑتا ل کے دوران پولیس اور مظا ہرین کے مابین جھڑ پیں

سرینگر16فروری /سی این ایس / جموں میں کشمیریوں کو ہراساں کر نے کے خلاف اننت ناگ میں مکمل ہڑتا ل کے بیچ پولیس اور مظا ہرین کے مابین جھڑ پیں ہوئیں۔ سی این ایس کے مطابق لیتھہ پو رہ حملے کے بعد کشمیر یوں کے جموں اور دیگر شہروں میں ہراساں کر نے کے خلاف اننت ناگ میں ہڑ تال کی گئی جس کے دوران دکانیں اور کاروبارے ادار ے بند رہے اور ٹرانسپور ٹ غائب رہا۔ بعض اطلاعا ت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہاں بیرون ریاست میں کسی لڑ کے کو مار اگیا ہے۔ہڑتا ل کے بیچ قصبہ کے لالچوک علاقہ میں بیسوں نوجوان جمع ہوئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ حکومت اور ہند مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے پیش قدمی شروع کی اورپولیس وفورسز اہلکاروں پر سنگ باری کی ۔ جوابی کاروائی کے تحت فورسز اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور پلٹ چلائے۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں پر فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے،جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا،جو وقفہ وقفہ سے شام تک جاری رہی۔مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ فورسز اہلکارتوڑ پھوڑ پر اْتر آئے اور انہوں نے راہگیروں کو مارا پیٹا جس کے بعد جھڑ پوں کا آ غاز ہوگیا۔ طرفین کے مابین ہوئے تصادم کے بعد میں قصبہ میں اضافی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے پیشہ وارانہ کام انجام دینے والے سی این ایس کے نامہ نگار منیب اسلام کے پٹا ئی گئی اور بقول ان کے میر ے سینے پر بندوق رکھ کر مجھے جان سے مار ے جانے کی دھمکی بھی دی گئی ۔

Comments are closed.